سپیشل برانچ کی نشاندہی پر چھاپہ‘ 619 بوری چینی برآمد ہونے پر آڑھتی کو جرمانہ
رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) اسپیشل برانچ کی نشاندہی پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کا غلہ منڈی میں کامیاب چھاپہ ذخیرہ (بقیہ نمبر15صفحہ 6پر)
کی گئی 619بوری چینی برآمد ذخیرہ اندوزآڑھتی کو ذخیرہ اندوزی کرنے پر بھاری جرمانہ عائدکیاگیا۔ تفصیل کے مطابق اسپیشل برانچ نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچر محسن وڑائچ کونشاندہی کی کہ غلہ منڈی میں رحیم انٹرپرائزر کے مالک اعظم رضا کی جانب سے بھاری مقدار میں چینی پابندی کے باوجود ذخیرہ کی گئی ہے جس پر پرائس کنٹرول مجسٹریٹ نے کامیاب چھاپہ مارکر گودام میں موجود619بوری ذخیرہ شدہ چینی برآمد کرکے قبضہ میں لے لی بعد ازاں پرائس کنٹرول مجسٹریٹ محسن وڑائچ کی جانب سے ذخیرہ اندوز آڑھتی اعظم رضا کوسزا کے طور پر بھاری جرمانہ عائد کیاگیا۔
جرمانہ