کوٹ ربنواز یوٹیلٹی سٹور پر چینی  نایاب، صارفین پریشان 

 کوٹ ربنواز یوٹیلٹی سٹور پر چینی  نایاب، صارفین پریشان 

  

مخدوم رشید (نامہ نگار) فیاض نامی صارف کوٹ ربنواز یوٹیلٹی سٹور سے خریداری کرنے گیا تو عملہ کا رویہ نہ صرف ہتک (بقیہ نمبر16صفحہ 6پر)

آمیز تھا بلکہ چینی بھی نہیں دی، فیاض نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ جب میں چینی لینے کے لئے گیا تو عملہ نے کہا کہ آپ کو چینی 80روپے کلو کے حساب سے ملے گی اس سے کم ریٹ پر نہیں ملے گی، اس کے علاوہ چینی کے ساتھ دوسری اشیا کی خریداری بھی کرنی پڑے گی، فیاض و دیگر صارفین نے اعلی افسران سے مطالبہ کیا ہے کہ یوٹیلٹی سٹور پر موجود سامان کا ریٹ زائد لگانے اور ہتک آمیز رویہ اختیار کرنے پر کاروائی کی جائے تاکہ غریب صارفین سستی اور معیاری اشیا بروقت خرید سکیں، ناظم خان سے جب مقف لیا گیا تو انہوں نے بتایا کہ چینی کا سرکاری ریٹ 68روپے مقررہے، مزید تحقیقات کر کے صارفین کے مسائل خود حل کروں گا۔

صارفین پریشان

مزید :

ملتان صفحہ آخر -