وہاڑی: انتظامیہ کی مبینہ غفلت  سیوریج مسائل حل نہ ہوسکے

وہاڑی: انتظامیہ کی مبینہ غفلت  سیوریج مسائل حل نہ ہوسکے

  

 وہاڑی(بیورورپورٹ،نامہ نگار)میونسپل کمیٹی اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور ناقص حکمت عملی کے باعث شہر کے (بقیہ نمبر19صفحہ 6پر)

سیوریج مسائل حل نہ  ہوسکے،مختلف علاقوں میں گلیاں جوہڑ میں تبدیل مکین اذیت میں مبتلا تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی حکام اور انتظامیہ کی مبینہ غفلت اور لاپرواہی کے سبب شہر کے مختلف علاقوں جن میں ڈی بلاک،ایف بلاک،سی بلاک،احاطہ خوشی رام،9,11ڈبلیو بی،مسلم ٹاون،بھٹہ شادی خاں اور پیپلز کالونی سمیت دیگر علاقے شامل ہیں میں سیوریج سسٹم مکمل طور پر ناکام ہوچکا ہے میونسپل کمیٹی عملہ ایک علاقہ سے بند سیوریج کھولتے ہیں تو وہی پانی اگلے علاقے میں پہنچ کر آلودگی کا باعث بن جاتا ہے شہر بھر میں پانی کی نکاسی کیلئے کوئی مناسب حکمت عملی نہیں اپنائی جارہی گٹروں کا گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر آلودگی پھیلا رہا ہے جس سے مکینوں کا سانس لینا بھی محال ہوچکا ہے شہریوں عادل اشفاق،نوید،رانا جنید،جواد،عدنان،محمود،احمد،عمر ہارون و دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے بتایا کہ متعدد بار میڈیا اور درخواستوں کے ذریعے انتظامیہ کی توجہ سیوریج مسائل کی جانب دلائی ہے مگر کوئی شنوائی نہ ہوسکی ہے بلکہ انتظامیہ وزیراعظم کی کلین اینڈ گرین مہم کی دھجیاں اڑانے میں مصروف ہے ہماری وزیراعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سے اپیل ہے کہ شہر کے سیوریج مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرکے شہریوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔

سیوریج

مزید :

ملتان صفحہ آخر -