میر شکیل الرحمن کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، سماعت 16مارچ تک ملتوی 

میر شکیل الرحمن کیخلاف پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس، سماعت 16مارچ تک ملتوی 

  

لاہور(نامہ نگار) احتساب عدالت کے جج اسدعلی نے میر شکیل الرحمن کے خلاف غیر قانونی پلاٹ الاٹمنٹ ریفرنس کی سماعت 16مارچ تک ملتوی کرتے ہوئے ایل ڈی اے کے افسرخرم مختار اور محمد صدیق کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے طلب کر لیا میر شکیل الرحمن کے وکیل کی عدم پیشی کے باعث گواہ حسیب احمد اور بشیر احمد پر جرح نہیں کی جا سکی،نیب کی طرف سے سپیشل پراسکیوٹر حارث جبکہ پراسکیوشن کے گواہ حسیب احمد اور بشیر احمد کو بیانات قلمبند کروانے کیلئے پیش ہوئے، میر شکیل الرحمن اپنے وکلاء وکیل محمد نواز چودھری اور راؤ اورنگزیب کے ہمراہ پیش ہوئے،ملزم کے وکلاء نے عدالت کو بتایا کہ امجد پرویز ایڈووکیٹ ہائیکورٹ میں مصروف ہیں  کیس کی سماعت ملتوی کی جائے،فاضل جج نے میر شکیل الرحمن کے وکیل کی عدم حاضری پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے قراردیا کہ ایسے نہیں چلے گا گزشتہ سماعت پر بھی آپ کی مرضی کی تاریخ دی گئی تھی مگر آج بھی جرح مکمل نہیں کی گئی عدالت نے پراسکیوشن کے گواہ حسیب احمد اور بشیر احمد کو دوبارہ طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔

مزید :

علاقائی -