کھوکھر پیلس کو گرانے سے متعلق جاری حکم امتناعی ختم کرنے کی اپیل مسترد 

 کھوکھر پیلس کو گرانے سے متعلق جاری حکم امتناعی ختم کرنے کی اپیل مسترد 

  

لاہور(نامہ نگار)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حیدر علی نے کھوکھر پیلس کو گرانے سے متعلق جاری کیا گیاحکم امتناعی ختم کرنے کی ایڈیشنل کمشنر لاہورکی اپیل مسترد کردی فاضل جج نے قرار دیا کہ فوری کھوکھر پیلس گرانے کا حکم نہیں دیا جا سکتا عدالت نے ٹرائل کورٹ کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرنے کے بعد فیصلہ کرنے کا حکم دیا  ایڈیشنل کمشنر نے سول کورٹ کے حکم امتناعی کے خلاف اپیل دائر کررکھی تھی جس میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ سول کورٹ نے حقائق کے برعکس حکم امتناعی جاری کیاہے عدالت سے استدعاہے کہ سول کورٹ کے حکم کو کالعدم قرار دیاجائے درخواست گزارسیف الملوک کھوکھر کے وکیل کا موقف تھا کہ حکومت سیاسی بنیادوں پر کھوکھر پیلس گرانا چاہتی ہے  انہیں سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے سول کورٹ نے قانون کے مطابق حکم امتناعی جاری کیا ہے تمام دستاویزات موجود ہیں درخواست کو مسترد کرکے سول کورٹ کو گواہوں کے بیانات قلمبند کرکے فیصلہ کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید :

علاقائی -