کالجز کو یونیورسٹی بناناکسی صورت قبول نہیں‘ جوائنٹ ایکشن کمیٹی 

کالجز کو یونیورسٹی بناناکسی صورت قبول نہیں‘ جوائنٹ ایکشن کمیٹی 

  

ملتان (جنر ل ر پو رٹر) جوائنٹ ایکشن کمیٹی ایمرسن کالج ملتان نے کہا ہے کہ پنجاب کے تاریخی کالجز کو یونیورسٹی بنانا کسی صورت قبول نہیں  کالجز کو کالج ہی رہنے دیا جائے نئی یونیورسٹی کے حق میں ہیں ہمارا مطالبہ ہے کہ سرکاری اراضی پر نئی یونیورسٹی بنادی جائیں یونیورسٹی بنانے سیفیسوں میں ھوشربا اضافہ ھوجاے گا جو خطہ کے غریب طلبا کے لئے ادا کرنا ناممکن ھو جائے گا اور غریب طلبا بڑی تعداد میں تعلیم کو خیر باد کہنے پر مجبور ہو جاے گے جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے کہا کہ اپنے(بقیہ نمبر30صفحہ 6پر)

 اداروں پر ساز باز نہیں کرنے دیں گے۔حکومت بیرونی ایجنڈے پر تعلیم دشمن اقدامات بند کرے۔غریب طلبہ جو بمشکل اپنی کالج فیس ادا کرتے ہیں کس طرح وہ یونیورسٹی کی فیس ادا کریں گے اس موقع پر طلبہ اور اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔طلبہ اور اساتذہ ایک بڑی ریلی کی صورت میں ایمرسن کالج گیٹ پہنچے اور مین بوسن روڈ پر علامتی دھرنا دیا گیاا ب احتجاج کا جو سلسلہ پورے پنجاب میں شروع ہوا ہے وہ تھمنے والا نہیں ہمارا حکومت وقت سے مطالبہ ہے کہ تعلیمی تجارت اور نجی اداروں کو نوازنے کی پالیسی ترک کرتے ہوئے کالجز کو یونیورسٹی بنانے کے نوٹیفکیشن فی الفور واپس لیے جائیں۔اس موقع پر صغیر قریشی, ڈاکٹر طارق بلوچ, ڈاکٹر سلیماعوان,ملک ارشاد,اسلم فاروقی,جاویداحمد,حافظ ارشاد اور دیگر بھی موجود تھے۔

جوائنٹ ایکشن کمیٹی

مزید :

ملتان صفحہ آخر -