رکن پور میں ریچھ اور کتوں کی لڑائی کا خونی مقابلہ‘ لاکھوں کا جواء 

رکن پور میں ریچھ اور کتوں کی لڑائی کا خونی مقابلہ‘ لاکھوں کا جواء 

  

رحیم یارخان (بیورو رپورٹ) بے زبان جانوروں کی خونی لڑائی کے مقابلے کا واقعہ تھانہ رکن پور کے علاقے پل قادر والی میں پیش آیا جہاں پر ریچھ اور کتوں کی لڑائی کروائی گئی جس پر لاکھوں روپے کا مبینہ جوا بھی کروایا گیا ہے۔ریچھ اور کتوں کی لڑائی کی فوٹیج منظر عام پر آگئیفوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ریچھ کو باندھ کر کتوں کے ساتھ لڑایا جارہا ہے اور اس خونی لڑائی (بقیہ نمبر39صفحہ 6پر)

میں بے زبان جانور بھی بری طرح زخمی ہوئے ہیں۔تاہم خونی کھیل کو رکوانے میں پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف بھی خاموش ہوچکی ہے اور پولیس تھانہ رکن پور نے ریچھ اور کتوں کی لڑائی کے واقعہ سے لاعلمی کا اظہار کیا ہے۔تاہم پولیس اور محکمہ وائلڈ لائف نے کاروائی کرتے ہوئے خونی کھیل کروانے والے ملزم کو گرفتار کر کے اسکے مقدمہ درج کردیا گیا ہے جبکہ دیگر ملزمان کی تلاش جاری ہے پولیس کا کہنا ہے کے جلد دوسرے ملزمان کو بھی گرفتار کرلیا جائے گا۔

خونی مقابلہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -