کرونا کے وار جاری، نشتر میں مزید 2مریض جاں بحق، متعدد میں وائرس کی تصدیق
ملتان‘ رحیم یار خان‘ جام پور‘ گگو منڈی (خصوصی رپورٹر‘ بیورو رپورٹ‘ نامہ نگار) نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا 02 مزید مریض جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 459 ہو گئی زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 22 ہو گئی،07 مریضوں کی حالت تشویشناک 03 کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری،شبہ میں 24 مریض زیر علاج،تفصیل کے مطابق فوکل پرسن(بقیہ نمبر40صفحہ 6پر)
نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں زیر علاج ملتان کے رہائشی 55 سالہ بہار حسین اور 45 سالہ حسنین احمد نے دم توڑ دیا یوں یکم اپریل 2020 سے 3 مارچ2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 459 ہو گئی ہے،جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 22ہو گئی ہے جن میں سے 15مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے جبکہ زیر علاج 07مریضوں کی حالت تشویشناک ہے اور 03مریض کا وینٹی لیٹر پر منتقل کر کے علاج جاری ہے،جبکہ کورونا کے شبہ میں 24مریض زیر علاج ہیں جن کی رپورٹس کا انتظار ہے،ادھر رواں سال نشتر ہسپتال میں کورونا کے شبہ میں 4 ہزار 371افراد رپورٹ ہوئے جن میں سے 1 ہزار 776 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔ گورنمنٹ تعمیر ملت ہائی سکول کے مزید4طالب علموں میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئیمتاثرہ طالب علموں کی تعداد5جبکہ کرونا سے متاثرہ ہونے والے افراد کی تعداد2396تک جا پہنچی 190کرونا متاثرہسپتال و ہوم آئسولیشن میں زیرعلاج۔محکمہ صحت کے اعداد وشمار کے مطابق گورنمنٹ تعمیر ملت ہائی سکول کے مزید4طالب علموں کامران ابوبکر دانش علی اور مصیب بن عابدشامل ہیں ڈاکٹرز کی جانب سے ان متاثرہ طالب علموں کو ہوم آئسولیشن اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ تعمیر ملت سکول کے متاثرہونے والے طالب علموں کی تعداد بڑھ کر5ہوگئی ہے جبکہ کرونا سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد2396تک جا پہنچی ہے 2080کرونا وائرس متاثرہ کرونا کو شکست دے کر صحت یاب ہوچکے ہیں جبکہ190کرونا متاثرہ ہسپتال و ہوم آئسولیشن میں زیرعلاج۔ کرونا کے وار جاری۔ گورنمنٹ مڈل سکول نمبردو جام پور میں معلمہ کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈپٹی ڈی او جام پورنے معلمہ کو گھر میں قرطینہ کرنے کے لیے پندرہ دن کی چھٹی دے دی۔ سکول کے عملہ کی ویکسی نیشن شروع۔ تٖفصیل کے مطابق گرونا کی بیماری کر سلسلہ نہ رک سکا۔ گورنمنٹ بوائز مڈل سکول جام پور نمبر دو میں معلمہ غزالہ بانو کا کرونا ٹیسٹ مثبت آگیا۔ڈپٹی ڈی او جام پور ڈاکٹر امجد اسلام پتافی نے اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے اور معلمہ کو گھر میں قرطینہ کرنے کے لیے پندرہ دن کی چھٹی دے دی اور ہیڈماسٹر کو باقی عملہ کی ویکسی نیشن کرتے ہوئے سخت اقدامات کرنے کی ہدایت کر دی۔ کرونا کا شکار ایک شہری چل بسا دو طالبات کے ٹیسٹ پازٹیو تفصیلات کے مطابق میپکو ڈویژن آفس بورے والا کا سینئر کلرک محبوب عالم گزشتہ روز کرونا کی وجہ سے وفات پا گیا جس کے بعد ایکسین اور آر او آفس میپکو بورے والا سیل کر دیئے گئے تاہم اہیس ڈی اوز آفس میں معمول کے مطابق کام جاری ہے اور کوئی حفاظتی اقدامات بھی نہیں کیے گئے جبکہ مقامی نجی کالج بر لب نہر زیر تعلیم دو بہنیں مقدس اور اقصٰی دختران عبدالجبار کے کرونا ٹیسٹ بھی مبینہ طور پر پازٹیو آئے ہیں بتایا گیا ہے کہ دونوں بہنیں کچھ دنوں سے بیمار تھیں اور علاج سے افاقہ نہیں ہو رہا تھا جس پر ان کا لاہور کی ایک پرائیویٹ لیب سے ٹیسٹ کروایا گیا جو مثبت آ یا ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کالب میں زیر تعلیم بعض دیگر طالبات میں بھی وبا کے آ ثار پائے جاتے ہیں لیکن کسی سرکاری ادارے کی طرف سے تاحال بچوں کے ٹیسٹ کروانے کے انتظامات نہیں کیے گئے اس سلسلہ میں ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر شاہد اقبال سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ طالبات کے کرونا وائرس کا شکار ہونے کی اطلاع انہیں تھوڑی دیر قبل موصول ہوئی ہے اور اس سلسلہ میں وہ ضروری اقدامات کر رہے ہیں جبکہ کالج کے پرنسپل نے کہا ہے کہ مذکورہ دونوں طالبات تقریباً بیس روز سے چھٹی پر ہیں اور کالج نہیں آ رہیں۔
کرونا