سرکاری محکموں کے آڈٹ پیراز کے  فیصلہ کیلئے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں قائم

سرکاری محکموں کے آڈٹ پیراز کے  فیصلہ کیلئے ڈویژنل سطح پر کمیٹیاں قائم

  

 ڈیرہ غازی خان (ڈسٹرکٹ بیورو رپورٹ‘ سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب نے سرکاری محکموں کے آڈٹ پیراز کے فیصلہ کیلئے ڈویژنل سطح پر کمیٹی قائم کردی ہے متعلقہ کمشنر ڈیپارٹمنٹل اور سپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹیوں (بقیہ نمبر46صفحہ 6پر)

 کے چیئرمین مقرر کئے گئے ہیں۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ڈاکٹر ارشاد احمد کی زیر صدارت ڈی اے سی اور ایس ڈی اے سی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ضلع لیہ کے دس آڈٹ پیراز کے حل کیلئے فیصلے کئے گئے کمشنر نے حکومت پنجاب کی تشکیل کردہ ڈیپارٹمنٹل اور سپیشل ڈیپارٹمنٹل اکاونٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی اور ضلع لیہ کے آڈٹ پیراز کی سماعت کرتے ہوئے حل کیلئے فیصلے کئے اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لیہ اظفر ضیاء،ایڈیشنل کمشنر کوآرڈینیشن خالد منظور،اے سی جی محمد حیات،ڈائریکٹر آڈٹ پنجاب لاہور غضنفرعباس،سیکشن آفیسر فنانس محمد اشرف،آڈٹ آفیسر  زبیر نعمانی اور سینئر آڈیٹر عبدالمقیط موجود تھے۔

آڈٹ پیراز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -