اپوزیشن لیڈر شہبا شریف سے  ایم این اے چوہدری افتخار نذیر کی  ملاقات‘ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

اپوزیشن لیڈر شہبا شریف سے  ایم این اے چوہدری افتخار نذیر کی  ملاقات‘ سیاسی ...

  

 ٹھٹھہ صادق آباد (نمائندہ پاکستان) چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار و رکن قومی اسمبلی جہانیاں چوہدری افتخار نذیر کی قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی میاں شہباز شریف سے ملاقات، مسلم لیگ ن (بقیہ نمبر48صفحہ 6پر)

کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت، میاں شہباز شریف سے سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال، تفصیل کے مطابق چیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی دفاعی پیداوار و رکن قومی اسمبلی حلقہ این اے 153 جہانیاں چوہدری افتخار نذیر نے مسلم لیگ ن کے پارلیمانی اجلاس میں شرکت کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف سے ملاقات کی، اس موقع پر حلقہ اور ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیاگیا،میاں شہباز شریف نے مشکل وقت میں مسلم لیگ ن کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے رہنے پر چوہدری افتخار نذیر کا شکریہ ادا کیا،اڈ موقع پر میاں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ چوہدری افتخار نذیر جیسے مخلص ساتھی و رکن اسمبلی نے مشکل وقت میں ہمارا اور پارٹی کا جو ساتھ دیا اس کو کبھی فراموش نہیں کرسکتے، اس موقع پر سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، رانا ثنا اللہ بھی موجود تھے۔

ملاقات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -