سیکرٹری سے اہم محکمے ختم کرنا حکومت کی ناکامی ہے‘ تنویر محمود

سیکرٹری سے اہم محکمے ختم کرنا حکومت کی ناکامی ہے‘ تنویر محمود

  

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر تنویر محمود نے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے سات اہم محکمے ختم کیے جانے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ ابھی مکمل طور پر فعال نہیں ہوا تھا کہ یہاں سے اہم محکموں کا ختم کیا جانا باعث حیرت ہے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ محض اس بات کو وجہ بنا کر کہ جنوبی پنجاب سول(بقیہ نمبر42صفحہ 6پر)

 سیکرٹریٹ میں کام بہتر انداز میں نہ چلنے اور قانونی پیچیدگیوں کے باعث محکمے ختم کرنا حکومت پنجاب کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔صدر چیمبر نے کہا کہ پاکستان کی موجودہ حکومت نے اقتدار میں آنے سے پہلے بہت سے دعوے کیے تھے اور یہ بھی دعوہ کیا گیا تھا کہ بہاولپور کو علیحدہ سے صوبہ بنایا جائے گا لیکن بڑے افسوس سے یہ کہنا پڑتا ہے کہ صوبہ بحالی کا کام تو پایا تکمیل تک نہ پہنچ سکا اور اس کے بر عکس جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو مکمل نظر انداز کرتے ہوئے زیادہ تر بہاولپوربیسڈ اہم سیکرٹریز اور محکموں جن میں محکمہ داخلہ، محکمہ خزانہ، سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن، پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، ریگولیشن، قانون اینڈ پارلیمانی افیئرز اور محکمہ پراسیکیوشن شامل ہیں، کو ختم کر دیا گیا ہے اور ان محکموں کو ختم کیے جانے سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کی افادیت اور اہمیت ختم ہو کے رہ گئی ہے اور سیکرٹریٹ اپنی افادیت کھو چکا ہے۔ صدر چیمبر نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے قیام سے چند امیدیں وابستہ کی گئیں تھیں کہ اب عوامی مسائل کے ازالے کے لیے لاہور اسلام آباد نہیں جانا پڑے گا اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر ان کی دہلیز پر ہی حل کیا جائیگا لیکن ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دے رہا اور جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ سے اہم محکموں کا خاتمہ بہاولپور کی محرومیوں کے تسلسل کا باعث ہوگا۔ 

تنویر محمود

مزید :

ملتان صفحہ آخر -