ٹرک ڈرائیور کا ایکسائز اہلکار پر  پٹرول اور نقدی سے محروم کرنیکا  الزام‘ تھانہ قریشی میں مقدمہ رج

ٹرک ڈرائیور کا ایکسائز اہلکار پر  پٹرول اور نقدی سے محروم کرنیکا  الزام‘ ...

  

 مظفرگڑھ (نامہ نگار) صوبہ بلوچستان ضلع پشین کے رہائشی حیات اللہ ولد اللہ نور قوم کاکڑ نے بتایا کہ میں ٹرک ڈرائیور(بقیہ نمبر52صفحہ 6پر)

 ہوں۔ عبدالماک سکنہ چمن جمیل خان سکنہ تخت بھائی کے ہمراہ ٹرک نمبری tkc 615 میں 416 بوریاں لوڈ کیں جو بعد میں پتا چلا کہ اس چھالیہ بھری ہوئی تھی ہم لاہور کیلئے روانہ ہوئے تو مورخہ 18 فروری کی صبح مظفرگڑھ کینال پہنچے تو ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر اور ای ٹی او ایکسائز مظفرگڑھ مخدوم غلام قاسم کے بیٹے مخدوم مگا نے دیگر اہلکاروں کے ہمراہ ہمیں روکا اور گاڑی کے کاغذات اور بلٹی طلب کی، ہم نے کاغذات دئیے تو شیخ سکندر نے کہا تمہاری گاڑی میں چرس لوڈ ہے پیچھے کا لوڈ چیک کروانے کا کہا اور پھر اہلکاروں کے ہمراہ ہمیں زبردستی قابو کر کے عسکر ون المعروف خلیفہ پٹرول پمپ پر لے آئے اور اور وہیں موجود ہماری ایکسٹرا ٹینکیوں میں موجود 2700 لیٹر ڈیزل مالیت تین لاکھ نکال لیا اور جیب سے نقدی رقم 56 ہزار 2 پرائز بانڈ مالیت 50 ہزار شناختی کارڈ ڈرائیونگ لائسنس نکال کر اگلے دن ہمیں تھانہ کرمداد قریشی میں لے آئے اور گاڑی دفعہ 550 کے تحت بند کر کے ہمیں خلاصی دی اور ساتھ میں دھمکی بھی دی کہ ہمارے خلاف کارروائی کی تو انجام برا ہو گا۔متاثرہ کی رپورٹ پر تھانہ کرمداد قریشی پولیس نے ایکسائز انسپکٹر اور مخدوم مگا سمیت دیگر نامعلوم اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا اس ضمن میں ای ٹی او ایکسائز مظفرگڑھ مخدوم غلام قاسم نے اپنے موقف میں کہا ہم نے ان سے چھالیہ پکڑی تھی اس لیے انہوں نے ہمارے خلاف مقدمہ درج کروایا ہے،میرا بیٹا وہاں موجود نہیں تھا جب ایکسائز انسپکٹر شیخ سکندر سے موقف لینے کیلئے رابطہ کیا تو کال اینڈ کرکے موبائل بند کردیا۔

ایکسائز انسپکٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -