سانحہ کوٹ مبارک کا ملزم سب انسپکٹر چوہدری اظہر  ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار

سانحہ کوٹ مبارک کا ملزم سب انسپکٹر چوہدری اظہر  ضمانت خارج ہونے پر احاطہ ...

  

 قصبہ کالا (نمائندہ پاکستان) سانحہ کوٹ مبارک کے ملزم ضمانت خارج ہونے پر احاطہ عدالت سے فرار۔ تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر چوہدری محمد اظہر نے 10(بقیہ نمبر40صفحہ 7پر)

نومبر 2019کو مبینہ پولیس مقابلہ میں تھانہ کوٹ مبارک کے رہائشی عبداللہ اور حیدر کو  قتل کر دیا تھا جس پر مقتولین کے ورثا نے عدالت سے رجوع کیا جس پر عدالت نے اس کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا اب کیس عدالت میں زیر سماعت تھا گزشتہ روز ملتان ہائی کورٹ کے ڈبل بینچ نے جرم ثابت ہونے پر چوہدری اظہر کی ضمانت خارج کرتے ہوئے اسے گرفتار کرنے کا حکم دیا مگر پیٹی بھائیوں نے اسے فرار کرا دیاواضح رہے کہ آس وقت کے  ایڈیشنل آئی جی جنوبی پنجاب انعام غنی نے سانحہ کوٹ مبارک کے ذمہ دار پولیس ملازمین کے خلاف دس روز کے اندر کارروائی ہوگی مگر مقتولین کے ورثا ابھی تک انصاف کے حصول کے لیے در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں۔

فرار

مزید :

ملتان صفحہ آخر -