ڈاکٹر کی مبینہ غفلت‘ اپینڈکس آپریشن کے دوران نوجوان جاں بحق 

ڈاکٹر کی مبینہ غفلت‘ اپینڈکس آپریشن کے دوران نوجوان جاں بحق 

  

رحیم یارخان (نمائندہ پاکستان) نجی ہسپتال میں اپنڈکس کے آپریشن میں مبینہ طور پر غفلت برتننینوجوان کی ہلاکت کے خلاف ورثا کانجی ہسپتال کے باہر شدید احتجاج ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کامطالبہ۔ پولیس کی جانب سے کارروائی کی یقین دہانی پر ورثا منتشرہو(بقیہ نمبر39صفحہ 7پر)

گئے۔ تفصیل کے مطابق حسین آباد کے رہائشی 23سالہ شہزاد احمد کو اپنڈکس کی تکلیف ہونے پر نجی ہسپتال (رضیہ سرجیکل ہسپتال) لایا گیا جہاں ڈاکٹر راندیم کی جانب سے متوفی شہزاد احمد کاآپریشن کیاگیا تاہم حالت زیادہ بگڑجانے پر اسے شیخ زید ہسپتال منتقل کیاگیا جہاں ابتدائی طبی امداد کے دوران ہی 23سالہ شہزاد احمد انتقال کرگیا ورثا غلام محی الدین وغیرہ کے مطابق ڈاکٹرراندیم کی جانب سے کی جانیوالی مبینہ غفلت کے باعث شہزاد احمد کی موت واقع ہوئیاس موقع پر مقتول کے ورثا کی بڑی تعداد نے نجی ہسپتال(رضیہ سرجیکل ہسپتال) کے باہر شدیداحتجاج کیااور مطالبہ کیا کہ مذکورہ ڈاکٹر راندیم کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے اس موقع پر مقامی پولیس افسران کی جانب سے کی جانیوالی یقین دہانی پر ورثا پرامن طورپر منتشر ہوگئے۔

جاں بحق

مزید :

ملتان صفحہ آخر -