2افراد قتل، حادثات میں 3جاں بحق، 2خواتین کی خودکشی 

2افراد قتل، حادثات میں 3جاں بحق، 2خواتین کی خودکشی 

  

حاصل پور‘ رحیم یار خان‘ ڈیرہ غازیخان‘ شادن لُنڈ‘ قصبہ کالا‘ گڑھ مہاراجہ‘ لیاقت پور (نمائندہ پاکستان‘ سٹی رپورٹر‘ نامہ نگار) 2 افراد کو قتل کردیا گیا‘ حادثات میں 3 افراد جاں بحق ہوگئی‘2 خواتین نے خود کشی کرلی۔ تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی حاصل پور کے علاقہ میں ایک نامعلوم نوجوان کو چک 68 فتح کے قریب تشدد کے بعد فائر مار کر ہلاک کردیا اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی تاحال مقتول کے ورثا کا اور اس کی شناخت (بقیہ نمبر45صفحہ 7پر)

نہی ہو سکی‘ موضع گھانگلا کے رہائشی55سالہ ظہوراحمد کی فصل کماد میں پڑی ہوئی نعش کودیکھ کر مقامی افراد نے پولیس کو اطلاع دیجس نے موقع پر پہنچ کر ظہوراحمد کی نعش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لئے ہسپتال منتقل کردیاشبہ ہے کہ ظہوراحمد کو قتل کرنے کے بعدنعش فصل کماد میں پھینک دی گئی ہے۔تاہم ابتدائی تحقیقات میں 55سالہ ظہوراحمد کے جسم پر کسی قسم کے کوئی نشانات نہ پائے گئے ہیں تاہم پولیس نے تحقیقات شروع کردی ہیں۔ تونسہ سے ڈی جی خان واپس آتے ہو ئے تونسہ شریف کے علاقہ سنجرموڑ کے قریب قیدیوں کو لے جانے والی پولیس وین موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے الٹ گئی، حادثہ کے نتیجہ میں ٹکرانے کے بعد موٹر سائیکل سوار موٹر سائیکل سمیت نیچے دب گیا اور موقع پر جاں بحق ہو گیا وقوعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے امدادی اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر جاں بحق ہو نے والے شخص کو تو نسہ ہسپتال شفٹ کر دیا جاں بحق موٹر سائیکل سوار کی شناخت شہزاد ولد منظور حسین سکنہ شاہ صدر دین سے ہوئی ہے بستی کرم میتلا موضع ولہار کا رہائشی ریٹائرڈ ڈسپنسر محمدقابل جس کاورثا کے مطابق ذہنی توازن درست نہ تھاریلوے لائن عبور کررہاتھا کہ اسی دوران لاہور سے کراچی جانیوالی مال گاڑی کی زد میں آکر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑگیا۔پولیس نے کارروائی کے بعد ہلاک ہونے والے ریٹائرڈ ڈسپنسر محمد قابل کی نعش تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی۔ گڑھ موڑ کا رہائشی حافظ حسین احمد گہلا کا نوجوان بیٹا محمد اسماعیل گہلا گزشتہ تین دنوں سے گھر سے غائب تھا گزشتہ دن ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے نوجوان کی لاش دریائے چناب تریموں ہیڈ کے قریب سے نکالی پولیس مصروف تفتیش ہے متوفی کا نمازجنازہ گڑھ موڑ پر ادا کر دیا گیا ہے جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ گھریلو تنازعہ پر جوان سال لڑکی نے خودکشی کرلی کوٹلہ نواب تحصیل لیاقت پور کے رہائشی رشید احمد کی 20سالہ بیٹی نادیہ رشید نے مبینہ طور پر بھائی کی ڈانٹ ڈپٹ سے دلبرداشتہ ہوکر گندم میں رکھنے والی گولیاں کھا لیں حالت خراب ہونے پر اسے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال لیاقت پور لایا گیا مگر وہ جانبر نہ ہو سکی اور دم توڑ گئی بتایا گیا ہے کہ متوفیہ کی دس روز بعد شادی طے تھی پولیس تھانہ پکالاڑاں مصروف تفتیش ہے گھریلوناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ 18سالہ خاتون نے زہریلی گولیاں کھاکر خودکشی کرلی ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی تفصیل کے مطابق گزشتہ روز خان پور کی رہائشی18سالہ صفیہ بی بی کو اقدام خودکشی کرنے پر ورثا نے انتہائی تشویشناک حالت میں طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جہاں پر موجود ذرائع نے بتایا کہ 18سالہ صفیہ نے گھریلو ناچاقی کے باعث ہونے والے جھگڑوں سے دلبرداشتہ ہوکر بھاری مقدار میں زہریلی گولیاں کھالیں جو طبی امداد کے باوجود جانبر نہ ہوپائی اور دم توڑگئی۔ ہسپتال انتظامیہ نے کارروائی کے بعد نعش تدفین کے لئے ورثا کے حوالے کردی۔

حادثات

مزید :

ملتان صفحہ آخر -