7ویں کوہارٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں،ٹیلی نار ولا سٹی 

7ویں کوہارٹ کیلئے درخواستیں طلب کرلیں،ٹیلی نار ولا سٹی 

  

لاہور(پ ر)ٹیلی  نار پاکستان کے ڈیجیٹل ایکسلیٹر پروگرام ٹیلی نارو لا سٹی نے اپنے ساتویں  کو ہا رٹ کی لئے سٹارٹ اپس سے درخواستیں طلب کرلی ہیں۔اس پروگرام کے تحت ٹیلی نار و لا سٹی کے ذریعے سٹارٹ اپس کو چار ماہ کیلئے ٹیلی نار کے ماہرین، تجزیہ کاروں اور وسیع مواقعوں تک رسائی سے رہنمائی اور معاونت فراہم کی جائے گی۔  تبدیلی کے مراحل سے گزر تی ہوئی دنیا میں ٹیلی نا ر پاکستان چیلنجز کا سامنا کر تے ہوئے ٹیکنالوجی کے ذریعے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کو برؤے کار لانے والے افراد کی تلاش میں  ہے۔, Artificial Intelligence (AI) (ML), Machine Learning (AR), Blockchain, Augmented Reality (VR) and Virtual Reality  Internet of Things (IoT)   میں مہارت رکھنے والے سٹارٹ اپس موثر اور جدید سلوشن کی تیار ی کیلئے ماہرین سے تر بیت اور  وسائل سے بھر پور فائدے حاصل کرسکتے ہیں۔ اس کوہارٹ  میں  پہلے سے کاروبار کرنے والے سٹارٹ اپس کا انتخاب کیا جاتا ہے اور ٹیلی نار پاکستان ڈیجیٹل اثاثوں کے ذریعے انہیں وسیع مواقع پیش کر رہا ہے۔ اس موقع پر خرم اشفاق، چیف آپریٹنگ آفیسر، ٹیلی نار پاکستان نے کہا”انٹرپرینیور ز نا صرف پاکستان کی معیشت کی نمو اور ترقی بلکہ مارکیٹ میں جدید ترین سلوشن متعارف کرانے میں کلیدی کردار کے حامل ہیں۔ٹیلی نار و لا سٹی کا مقصدمتعدد شعبوں میں ٹیکنالوجی کو اپنی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے استعمال کرنے والے سٹارٹ اپس کی رہنمائی کرنا ہے۔ ہم تیزی سے ترقی کرتے ہوئے ڈیجیٹلائزیشن دور کا حصہ ہیں۔ ٹیکنالوجی پر مبنی کاروباروں کو پلیٹ فارم کی ضرورت ہے جہاں منصوبوں کا آغاز کرسکیں جس سے نہ صرف معاشرے کو معاونت ملے گی بلکہ ٹیکنالوجی کے زریعے پاکستان کو جدت پسندی کی بلندی پر لے جانے میں بھی مددگارثابت ہوگی۔ ''ساتویں کوہارٹ کیلئے فن ٹیک، ایڈ ٹیک، ایگری ٹیک، ہیلتھ ٹیک، انٹرٹینمنٹ /کانٹنٹ/ میڈیا، ای کامرس، سمارٹ سیٹیز اور کنکٹیویٹی جیسے شعبوں میں دلچسپی رکھنے والے سٹارٹ اپس سے درخواستیں وصول کی جارہی ہیں۔  

عالمی وباء کی وجہ سے کوہارٹ کو اب موجودہ  اور آن لائن  میٹینگز  کے ذریعے ہایبریٹ ماڈل  پر چلایا جائے گا۔  2016 میں آغاز سے اب تک ایکسیلیٹرپروگرام   6   کوہارٹس کو تربیت فراہم کرچکا ہے

کاٹن پولیسٹر اور دیگر استعمال ھونے والا دھاگوں 

مزید :

کامرس -