سپوٹی فائی کے برانڈ کی تشہیر کیلئے مختلف کمپنیوں سے معاہدے 

  سپوٹی فائی کے برانڈ کی تشہیر کیلئے مختلف کمپنیوں سے معاہدے 

  

کراچی  (پ ر) دنیا کی مشہورو معروف آڈیو سٹریمنگ سبسکرپشن سروس  Spotify  جو  اب پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں دستیاب ہے، نے برانڈز کو اپنی جدید اور تخلیقی اشتہارات پر مبنی سروس کے ذریعے لاکھوں سامعین تک رسائی کے موقع فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے۔Spotify کے مقامی ایڈورٹائزنگ سیلز پارٹنر کے طور پر Httpool خدمات سرانجام دے گا۔  23 فروری سے پاکستان، بنگلہ دیش اور سری لنکا میں مفت  میں دستیاب Spotify  70 لاکھ  سے زائد مقامی اور عالمی گانوں کے ٹریکس کے بھرپور اور بہترین تجربے سے لطف اندوز ہونے کاموقع فراہم کرتا ہے۔Spotify موبائل، سمارٹ سپیکرز، ڈیسک ٹاپ اور گیمنگ کنسول سمیت ہزاروں ڈیوائسز پر دستیاب ہے۔یہ موسیقی کے شوقین افراد کو  چاہے وہ کہیں بھی ہوں ان کی زندگی کے ہرلمحہ چاہے ورزش ہو، کوکنگ، تفریحی، مطالعہ یا کچھ اور ان کے پسندیدہ گانوں سے آسانی کے ساتھ لطف اندوز ہونے کی سہولت فراہم کرتا ہے۔سٹریمنگ کا یہ انداز Spotify  کے منفرد فرسٹ پارٹی ڈیٹا اور  درست اعدادوشمارکی بنیاد پر صارفین کو ذہانت پر مبنی سٹریمنگ فراہم کرتا ہے۔ ایڈورٹائز کیلئے یہ ایک غیر معمولی  اور منفرد موقع ہے کہ وہ درست انداز میں  درست پیغام کے ذریعے لاکھوں سامعین تک پہنچ سکتے ہیں۔ 

  اجرا کے آغاز سے Spotifyنے خطے میں Spotify Free پراشتہارات کیلئے  چند مخصوص محدود برانڈز کے ساتھ شراکت داری قائم کی ہے ان شراکت داروں میں پاکستان پیک فرینز بنانے والے ای بی ایم، جاز، نیس کیفے پاکستان، XIAOMIپاکستان  بنگلہ دیش یونی لیور، Evaly اور bKash سری لنکا، کوکاکولا، Dialog Axiata PLC، یونی لیور سری لنکا۔ بیوٹی/ پرسنل کیئرSpotify پر ایڈورٹائزنگ Spotify پلیٹ فارم ایڈورٹائزرز کو ایسے منتوع طریقوں کے انتخاب کی پیش کش کرتا ہے جس سے انہیں مہم پر مبنی اہداف اور یوزرز کے پلیٹ فارم کے ساتھ مصروف عمل ہونے کی بنیاد پر لوگوں تک رسائی حاصل ہو گی۔ اس میں آڈیو، وڈیو اور ڈسپلے اشتہار کے تجربات شامل ہیں۔ ایڈورٹائرز  ایسے سامعین تک بھی رسائی کرسکتے ہیں  جو اپنے اکاؤنٹ سے پلیٹ فارم پر لاگ ان کرتے ہیں کیونکہ وہ گانے سننے کیلئے موبائل، ڈیسک ٹاپ، کنکٹڈ سپیکرز، گیمنگ کنسول سمیت متعدد ڈیوائسز پرSpotify کا استعمال کرتے ہیں  ۔ Spotify Free کے عالمی سطح پر یوزرز متعدد ڈیوائسز کے زریعے پلیٹ فارم پراوسط2.5 گھنٹے گانے سننے میں صرف کرتے ہیں۔لی براؤن، وی پی، Spotify گلوبل ہیڈ آف ایڈورٹائزنگ نے کہا”ہم آڈیو کے از سر نو احیا ء کے درمیان میں ہیں کیونکہ دنیا بھر میں لاکھوں لوگ تفریح، تعلیم اورفارغ لمحات کیلئے ہر روز ڈیجیٹل آڈیوکی طرف راغب ہوتے ہیں۔آج میڈیا میں حقیقی معنوں میں تخلیقی جگہ نہیں ہے“۔انہوں نے کہا”ہم Spotify کے آڈیو کے پہلے پلیٹ فارم، منفرد ڈیٹا اور صلاحیت کو دنیا کے سامنے طشت از بام کرنے پر انتہائی پر جوش ہیں جس سے دنیا بھر کے مارکیٹرز کو پاکستان، بنگلہ دیشن اور سری لنکا میں سامعین کے ساتھ منسلک ہونے میں مدد ملے گی۔ٹیموتیج گالا، Httpool آپریشن کے ڈپٹی سی ای او نے کہا”ہم Spotify ایڈورٹائزنگ کو پاکستان میں متعارف کرانے پر بہت زیادہ خوش ہیں۔ یورپ اور ایشیاء سے ہماری ٹیمیں ایڈورٹائزر، ایجنسیوں اور برانڈز کو ان کی مہمات کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے جدید ترین معلومات اور تجربات کے ساتھ معاونت فراہم کرنے کا ٹریک ریکارڈ رکھتی ہیں۔ہم ملک میں برانڈز کو اشتہاری مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے براہ راست معاونت فراہم کرنے کیلئے ہر ممکن اقدام کریں گے۔

مزید :

کامرس -