پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے غیر قانونی چھاپے خوف و ہراس پیدا کر رہے‘ علی احسن 

  پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے غیر قانونی چھاپے خوف و ہراس پیدا کر رہے‘ علی احسن 

  

لاہور (این این آئی)پنجاب ریو نیو اتھارٹی کے غیر قانونی چھاپے خوف و ہراس پیدا کر رہے ہیں،پی آر اے کے افسران اورعملہ پولیس کی نظر سے دیکھنے کی بجائے کاروبار کی وسعت کے تناظر کو اہم سمجھے۔ ان خیالات کا اظہار ٹیکس بار کے صدر علی احسن رانا،رانا کاشف ولایت،محمد اجمل،حبیب الرحمن زبیری، عبدالوحید،زوہیب الرحمن اوردیگر نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب ریونیو اتھارٹی اختیارات کا دائرہ بڑھاتے ہوئے ڈرگ مافیاز، جعلی ادویہ ساز کمپنیوں اور ناقص فوڈز آئٹمز پر پابندی کیلئے صوبائی و ضلعی حکومتوں سے کوارڈی نیشن بہترین بنائے۔

،صوبائی حکومت بزنس کا دائرہ بڑھانے کیلئے ایسے فیصلہ کرنا ہوں گے۔

جس سے دوستانہ ماحول پروان چڑھے۔خوف و ہراس اوردھونس سے ٹیکس نیٹ کو نہیں بڑھایا جا سکتا۔

مزید :

کامرس -