کورونا، سعودی عرب کی پاکستان سمیت 20ممالک پر سفری پابندی عائد 

کورونا، سعودی عرب کی پاکستان سمیت 20ممالک پر سفری پابندی عائد 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ریاض(آن لائن) سعودی محکمہ پاسپورٹ نے خروج وعودہ(ایگزٹ ری انٹری)ویزے پر مملکت سے جانیوالے تارکین وطن کیلئے اہم وضاحت جاری کردی،غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق کورونا وبا ء کے پیش نظر سعودی حکومت نے پاکستان سمیت 20 ممالک پر یکطرفہ عارضی سفری پابندی عائد کررکھی ہے اور پابندی کے خاتمے کی فی الحال کوئی تاریخ بھی نہیں دی گئی۔اسی حوالے سے ایک شہری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر محکمہ پاسپورٹ سے سوال کیا کہ سفری پابندی کے باعث سعودی عرب نہیں آسکتا اور خروج وعودہ کی معیاد ختم ہونے میں دس دن باقی ہیں، تو کیا حکومت کی جانب سے میرے خروج وعودہ ویزے کی ازخود توسیع ہوجائیگی محکمے نے وضاحت پیش کی کہ آن لائن پلیٹ فارم ابشر پر خروج وعودہ اور اقامے کی مدت ختم ہونے پر توسیع ممکن ہے لیکن اس کیلئے مطلوبہ فیس ادا کرنی ہوگی۔
سفری پابندی 

مزید :

صفحہ اول -