سینیٹ الیکشن، سندھ اسمبلی کے 7 اراکین خود ووٹ کاسٹ نہ کرسکے

  سینیٹ الیکشن، سندھ اسمبلی کے 7 اراکین خود ووٹ کاسٹ نہ کرسکے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی(این این آئی)سینیٹ انتخابات کے لیے ووٹنگ کے دوران سندھ اسمبلی میں 7 حکومتی اراکین معذوری کے باعث ووٹ خود کاسٹ نہیں کرسکے۔صوبائی الیکشن کمیشن کے مطابق پروین قائم خانی ویل چیئر پر سندھ اسمبلی پہنچی اور کہا کہ وہ خود ووٹ کاسٹ نہیں کرسکتی ہیں۔ پروین قائم خانی کا ووٹ ارباب لطف اللہ نے کاسٹ کیا۔الیکشن کمیشن کے مطابق علی نواز مہر کا ووٹ شبیر بجارانی نے کاسٹ کیا۔ مراد علی شاہ سینئر نے کہا کہ ان کی نظر کمزور ہے، ان کا ووٹ گنور اسران نے کاسٹ کیا۔صوبائی وزیر ہری رام کشوری نے بھی کہاکہ پڑھ نہیں سکتے۔سندھ اسمبلی میں پولنگ کے دوران شور شرابا اور ہنگامہ آرائی ہوئی۔ پیپلز پارٹی کے ارکان نے پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی خرم شیر زمان پر جیب میں موبائل فون رکھنے کا الزام لگایا جس کے سبب پولنگ روکنی پڑی۔
ووٹ کاسٹ نہ کر سکے

مزید :

صفحہ اول -