گیلانی کی  کامیابی عوام کی فتح، جعلی مینڈیٹ عوامی نمائندوں نے واپس چھین لیا: مریم نواز

گیلانی کی  کامیابی عوام کی فتح، جعلی مینڈیٹ عوامی نمائندوں نے واپس چھین لیا: ...

  

 اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے پی ڈی ایم کے امیدوار یوسف رضا گیلانی کی فتح پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے عوام کی فتح قرار دیدیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں مریم نوازنے لکھا اللہ تعالی کا شکر ہے جس نے پی ڈی ایم کو فتح دی۔ جعلی مینڈیٹ عوام کے نمائندوں نے واپس چھین لیا، اپنے ہی لوگوں نے دباؤ کے باوجود آٹا چور، چینی چور، بجلی چور، ووٹ چور عوام کے مجرم عمران خان کو ووٹ دینے سے انکار کر دیا۔ تمہارے پاس اب وزیراعظم ہاؤس پر قابض رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔ ووٹ چور کرسی چھوڑ۔ان کا کہنا تھا یوسف رضا گیلانی صاحب اور پی ڈی ایم کو بھی دلی مبارکباد، مسلم لیگ ن کے ممبران قومی اسمبلی کو بھی مبارکباد اور شاباش،جنہوں نے نواز شریف کے فیصلے اور بیانیہ کا مان رکھا، جھکنے اور بکنے سے انکار کر دیا۔ شاباش مسلم لیگ ن! مستقبل آپ کا ہے۔ انشاء اللہ

 مریم نواز

مزید :

صفحہ اول -