کورونا سے مزید 75افراد جاں بحق 1388 نئے کیس رپورٹ

کورونا سے مزید 75افراد جاں بحق 1388 نئے کیس رپورٹ

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 30 ویں نمبر پر ہے۔نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 1388 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 75 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، جبکہ اس بیماری سے 6 ہزار 849 مریض شفایاب ہو گئے۔ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 13 ہزار 13 ہو گئی، کل مریضوں کی تعداد 5 لاکھ 83 ہزار 916 ہو چکی ہے۔24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 32 ہزار 945 ٹیسٹ کئے گئے، اب تک کل 90 لاکھ 55 ہزار 69 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔ملک بھر میں ہسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کل 16 ہزار 648 مریض زیرعلاج ہیں، جن میں سے 1 ہزار 561 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، 5 لاکھ 54 ہزار 225 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

کورونا

مزید :

صفحہ اول -