سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس مزید 196.51پوائنٹس بڑھ گیا، امریکی ڈالر 50پیسے، سونا 1100روپے تولہ سستا

سٹاک مارکیٹ میں تیزی، انڈیکس مزید 196.51پوائنٹس بڑھ گیا، امریکی ڈالر 50پیسے، ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (اکنامک رپورٹر) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں مسلسل دوسرے روز بدھ کوبھی تیزی کا رجحان غالب رہا اورکے ایس ای100انڈیکس مزید196.51پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 46160.78پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جب کہ58.47فیصد کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت 32ارب73کروڑ50لاکھ روپے بڑھ گئی اور حصص کی لین دین کے لحاظ سے کاروباری حجم بھی پیر کی نسبت سے1.12فیصدزائد رہا۔گزشتہ روز کاروبار  کے آغازمیں سرمایہ کار سینٹ الیکشن کے باعث محتاط نظر آئے جس کے باعث انڈیکس45936پوائنٹس کی سطح پر آگیا لیکن بعد ازاں سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص خریداری میں زبردست دلچسپی رجحان دیکھنے میں آیا جس کے باعث تیزی رہی اور ٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای100انڈیکس46ہزار کی نفسیاتی حد کو عبور کرتے ہوئے46189پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تیزی کا رجحان آخر تک غالب رہاورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس196.51پوائنٹس کے اضافے سے 46ہزار کی نفسیاتی حد کو بحال کرتے ہوئے 46160.78پوائنٹس  پر بند ہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس63.24پوائنٹس کے اضافے سے 19299.03پوائنٹس اور کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 130.59پوائنٹس کے اضافے سے 31665.08پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا۔گزشتہ روزمجموعی طور پر407کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے238کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ147میں کمی اور22کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔بیشتر کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتیں بڑھنے کے سبب مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت82کھرب32ارب81کروڑ83لاکھ روپے سے بڑھ کر82کھرب65ارب55کروڑ33لاکھ روپے ہوگئی۔قیمتوں میں اتار چڑھاوٗ کے لحاظ سے سرفہرست کمپنیوں میں یونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت499روپے کے اضافے سے 14499روپے اورآئی لینڈ ٹیکسٹائیل کے حصص کی قیمت145.50روپے کے اضافے سے 2085.50روپے ہوگئی جب کہ سیپ ہائر ٹیکس20.69روپے کی کمی سے 999.98روپے اوراے کے ڈی کیپٹل کے حصص کی قیمت20.31روپے کی کمی سے364.70 روپے ہوگئی۔  مقامی کرنسی مارکیٹوں میں بدھ کو امریکی ڈالر کی قدرمزید50پیسے کم ہوگئی اور انٹر بینک میں ڈالر 157.20روپے جب کہ اوپن مارکیٹ میں 157.30روپے کئی سطح پر آگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روز انٹر بینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے ڈالر کی قدر میں 50پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے ڈالر کی قیمت خرید157.60روپے سے گھٹ کر157.10روپے اور قیمت فروخت157.70روپے سے گھٹ کر157.20روپے ہو گئی جب کہ مقامی اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید40پیسے کی کمی سے157.50روپے سے گھٹ کر157.10روپے اور قیمت فروخت50پیسے کی کمی سے157.80روپے سے گھٹ کر157.30روپے ہوگئی۔دیگر کرنسیوں میں یورو کی قیمت خرید188.50روپے اور قیمت فروخت190روپے مستحکم رہی جب کہ برطانوی پاونڈ کی قیمت خرید218.50روپے سے گھٹ کر218روپے ہوگئی اور قیمت فروخت220روپے برقرار رہی۔مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 1100روپے کی کمی سے1لاکھ6ہزار100روپے ہوگئی۔آل صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز عالمی گولڈ مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت7ڈالرکی کمی سے1723ڈالر ہوگئی جس کے زیر اثر مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 1100روپے کی کمی سے1لاکھ 6ہزار100روپے اور دس گرام سونے کی قیمت943روپے کی کمی سے 90ہزار964روپے ہوگئی جب کہ چاندی کی فی تولہ قیمت20روپے کی کمی سے1360روپے ہوگئی۔
سٹاک مارکیٹ

مزید :

صفحہ اول -