زرداری نے خود کو پھر مایہ ناز سیاستدان کے طور پر منوالیا

  زرداری نے خود کو پھر مایہ ناز سیاستدان کے طور پر منوالیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(شہزاد ملک)پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار سید یوسف رضا گیلانی کی جیت سے بلا شہ ایک بڑا سیاسی اپ سیٹ ہے کیونکہ یوسف رضا گیلانی پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار تھے تو وہیں پر حفیظ شیخ بھی حکومتی اتحاد کے ایک مشترکہ امیدوار تھے اور ان کی انتخابی مہم وزیر اعظم عمران خان خود چلا رہے تھے۔ یہ الیکشن ہر حوالے سے ایک تاریخی اور یادگار الیکشن کے طور پر جانا جائے گا کیونکہ اس الیکشن سے ایک روز قبل پی ڈی ایم کے مشترکہ امیدوار یوسف رضا گیلانی کے بیٹے سید علی حیدر گیلانی کی ویڈیو منظر عام پر آنا اور پھر علی حید ر گیلانی کا اعتراف کرنا کہ یہ ویڈیو میری ہی ہے یہ بھی ایک بڑی بات تھی۔الیکشن والے دن حکومتی رکن شہریار آفریدی کا ووٹ ضائع ہو جانا ان کی جانب سے اپنے بیلٹ پیپر پر دستخط کرنا بھی اپنی جگہ پر ایک سوالیہ نشان ہے۔اس الیکشن میں چونکہ حکومتی امیدوار کی شکست ہوئی ہے اس لئے اب تو وزیر اعظم عمران خان کو اس بات پر غور کرنا ہو گا کہ آخر اس کی وجہ کیا ہے کیا جس طرح انہوں نے ارکان اسمبلی کو نظراندا کیا اسی طرح ارکان اسمبلی نے بھی کوئی غصہ نکالا ہے یا پھر اس کی وجہ کوئی اور ہے۔دوسری جانب اگر یہ کہا جائے کہ یہ آصف علی زرداری کی ایک کامیاب سیاسی بصیرت کا نتیجہ ہے اور ملک کے ایک سینئرسیاست دان کے بقول کہ آصف علی زرداری کی سیاست کو سمجھنے کے لئے آپکو پی ایچ ڈی کرنا ہو گی کیا واقعی حقیقت میں بھی ایسا ہی کچھ ہے۔ کوئی مانے یا نہ مانے مگر آصف علی زرداری نے خود کو ایک مرتبہ پھر ایک بڑے ہی مایہ ناز سیاست دان کے طور پر منوالیا ہے۔ 
تجزیہ

مزید :

صفحہ اول -