شہریار آفریدی کے بیلٹ پیپر پر دستخط، وزیراعظم سخت ناراض

  شہریار آفریدی کے بیلٹ پیپر پر دستخط، وزیراعظم سخت ناراض

  

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)   وزیر اعظم عمران خان نے حکومتی رکن شہریار آفریدی  کے  بیلٹ پیپر پر اپنے دستخط کر پر سخت ناراضگی کا اظہا ر کرتے ہوئے  کہا کہ   آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کر دی۔ بدھ کو  وزیراعظم عمران خان نے شہریار آفریدی کے ووٹ ڈالنے میں غلطی پر سخت ناراضگی کا اظہار کیا اور کہا کہ آپ کو نہیں پتا ووٹ کیسے کاسٹ کرتے ہیں، سب کو طریقہ کار بتایا گیا تھا کہ ووٹ کیسے کاسٹ ہوتا ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ آپ ایم این اے ہیں اس طرح کی غلطی کیسے کر دی، آپ کو ایسی غلطی نہیں کرنی چاہیے تھی۔ جس پر پی ٹی آئی رہنما شہریار آفریدی وزیراعظم کو تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔

    سخت ناراض

مزید :

صفحہ اول -