14 واں ای سی او اجلاس آج  ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ  

14 واں ای سی او اجلاس آج  ہوگا، ترجمان دفتر خارجہ  

  

 اسلام آباد (سٹاف رپورٹر)  14 واں ای سی او اجلاس (آج) جمعرات چار مارچ کو منعقد ہو گا۔ ترجمان دفتر خارجہ  کے مطابق ای سی او اجلاس مجازی طور پر منعقد ہو گا۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ ای سی او اجلاس کا ایجنڈا کویڈ 19 کے بعد علاقائی اکنامک تعاون رکھا گیا۔ترجمان  کے مطابق وزیراعظم عمران خان 13 ویں اجلاس میں بطور پاکستان کے صدارت کے حوالے سے اجلاس کا آغاز کریں گے۔ زاہد حفیظ چوہدری نے کہاکہ 14ویں اجلاس کے صدارت کے طور پر ترک صدر اجلاس کی صدارت کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان ای سی او کے بانی ارکان میں سے ہے،ای سی او اجلاس 1985 میں علاقائی تعاون و ترقی کے لئے قائم کیا گیا تھا۔ ترجمان  نے کہاکہ افغانستان آذربائیجان قازقستان کرغزستان تاجکستان ازبکستان اور ترکمانستان ای سی او کا حصہ ہیں۔ 

 ترجمان دفتر خارجہ  

مزید :

صفحہ اول -