سینٹ الیکشن،شبلی فراز نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے

سینٹ الیکشن،شبلی فراز نے خیبر پختونخوا اسمبلی سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے

  

اسلام آباد (خصوصی رپورٹ)پاکستان تحریک انصاف کے پشاور سے سینٹ کی جنرل نشست کے امیدوار و وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات   شبلی فراز نے خیبر پختونخواہ اسمبلی سے سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔سینٹ الیکشن کے غیر حتمی نتائج کے مطابق کے پی کے میں سینٹ کے الیکشن کے دوران سینیٹر شبلی فراز نے دیگر امیدواروں کی نسبت سب سے زیادہ ووٹ حاصل کیے ہیں۔ شبلی فراز کو یہ بھی اعزاز حاصل ہے کہ وہ ہمیشہ کم سے کم اخراجات سے سینٹ میں دوسری مرتبہ کامیاب ہوئے ہیں‘ وہ ایوان بالا میں پی ٹی آئی کی ایک توانا آواز ہیں اور بطوروزیراطلاعات سینیٹر شبلی کی خدمات بھی احسن رہیں ہیں‘ پارٹی کے لئے خدمات اور بہترین نمائندگی پر وزیراعظم عمران خان اور پی ٹی آئی کی قیادت نے انھیں سینٹ کا دوبارہ ٹکٹ جاری کیا اس مرحلے میں بھی شبلی فراز کامیاب قرار پائے ہیں۔

شبلی فراز

مزید :

صفحہ اول -