عوامی نمائندوں نے آئی ایم ایف کے مالی وائسرائے کو مسترد کردیا، حمزہ شہباز 

  عوامی نمائندوں نے آئی ایم ایف کے مالی وائسرائے کو مسترد کردیا، حمزہ شہباز 

  

لاہور(این این آئی) پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ سینیٹ انتخابات میں پی ڈی ایم کے متفقہ امیدوار سیدیوسف رضا گیلانی کو جیت پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ عوام کے نمائندوں نے آئی ایم ایف کے پاکستان میں مالی وائسرائے شیخ حفیظ کو مسترد کردیاہے،یوسف رضا گیلانی کی جیت حق سچ اور جمہورت کی فتح ہے۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ کھلنڈرے حکمرانوں کے پاس اقتدار میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہے،سینٹ انتخابات میں حکوم کے اپنے ہی لوگوں نے ان پر عدم اعتماد کا اظہار کردیا ہے، نیازی سرکار کے دن گنے جا چکے،عوامی فلاح کے دن جلد آئیں گے،عوام اب نالائق حکمرانوں کو راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے،ان سے چینی آٹا اورپیٹرول چوری کا حساب لیں گے۔ انہو ں نے کہا کہ ان کے اپنے ہی لوگوں نے ان کی نا اہلی پر مہر ثبت کردی ہے، مہنگائی،بے روز گاری، بجلی اورگیس کی قیمتوں میں مسلسل اضافے نے عوام کا جینا ددو بھر کردیا تھا، نالائق عمران نیازی کو اب خود ہی استعفیٰ دے کر گھر چلے جانا چاہیے، مہنگائی کے ستائے عوام نے حفیظ شیخ کو سونامی میں غرق کردیا ہے۔

حمزہ شہباز

مزید :

صفحہ اول -