سرینگر، میر واعظ عمر فاروق  کو رہا کیے جانے کا امکان

  سرینگر، میر واعظ عمر فاروق  کو رہا کیے جانے کا امکان

  

سرینگر(این این آئی) بھارت کے غیر قانونی زیر قبضہ جموں وکشمیر میں حریت فورم کے چیئرمین میر واعظ عمر فاروق کو ڈیڑھ برس سے زائد عرصے کی گھر میں غیر قانونی نظر بندی سے رہا کیے جانے کا امکان ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ علاقے میں بھارتی سرکاری ذرائع نے ذائع ابلاغ کو بتایا ہے کہ میر واعظ کو پانچ مارچ (بروز جمعہ) سے پہلے پہلے رہا کیا جائے گا۔ میر واعظ کو جمعہ کے روز سرینگر کی تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ کے اجتماع سے بھی خطاب کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان ہے۔ یاد رہے کہ میر واعظ کو نریندر مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کی طرف سے پانچ اگست 2019کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کیے جانے سے ایک روز قبل چار اگست کو سرینگر میں اپنے گھر میں نظر بند کیا گیا تھا۔ 

میر واعظ عمر فاروق 

مزید :

صفحہ اول -