شیرگڑھ،منشیات کی سمگلنگ  ناکام،24 کلو برآمد

  شیرگڑھ،منشیات کی سمگلنگ  ناکام،24 کلو برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


شیرگڑھ(نامہ نگار)محکمہ ایکسائز تھانہ مردان ریجن کی بڑی کاروائی بھاری مقدار میں چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی دی گئی گاڑی سے 24کلوگرام چرس برآمد کرکے مقدمہ درج کر لیا گیا تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ ایکسائز مردان انسپکٹر شہزاد انور خان نے خفیہ اطلاع پر سب انسپکٹر شاہ نواز خان اور دیگر نفری کے ہمراہ رات گئے مردان چارسدہ روڈ پر ناکہ بندی کے دوران موٹر کار نمبرAB6657سندھ چیکنگ کی غرض سے رکنے کا اشارہ کیا جس پر نامعلوم ڈرائیور نے گاڑی کو رکنے کی بجائے رفتار تیز کردی ایکسائز موبائیل سکواڈ نے گاڑی کا تعاقب کرنے پر ڈرائیور نے گاڑی روڈ سائیڈ پر چھوڑ کر رات کی تاریکی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا گاڑی مذکورہ کا تلاشی لینے پر گاڑی سے24کلوگرام چرس بر آمد کرکے نامعلوم ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی جبکہ ملزم کی تلاش جاری ہیں