ضیاء الحق سرحدی ایف پی سی  سی آئی کی ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر منتخب 

ضیاء الحق سرحدی ایف پی سی  سی آئی کی ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر ...

  

پشاور(سٹی رپورٹر)ضیاء الحق سرحدی فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی پاکستان ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر منتخب ہوگئے۔اس حوالے سے فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدرمیاں نصیر حیات مگوں نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔ ضیاء الحق سرحدی گزشتہ سال بھی ایف پی سی سی آئی ریلوے سنٹرل سٹینڈنگ کمیٹی کے کنوینئر رہ چکے ہیں،اس کے علاوہ ضیاء الحق سرحدی سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) اورپاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (PAJCCI) کے سابق سینئرنائب صدربھی رہ چکے ہیں جبکہ وہ فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (FCAA)کے صدر، آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن (APCAA) کے وائس چیئرمین، سرحد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (SCCI) کی ریلوے/ ڈرائی پورٹ سٹینڈنگ کمیٹیوں کے چیئرمین اور خیبر میڈیکل یونیوسٹی(KMU)کے ممبر سینیٹ میں بھی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں، ضیاء الحق سرحدی گذشتہ50 سالوں سے کسٹمز کلیئرنگ، فارورڈنگ اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈکے کاروبار سے منسلک ہیں، ان کا شمار ملک کے کاروباری حضرات کے علاوہ ملک کے سینئرکالم نگار وں میں بھی ہوتا ہے۔وہ آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (APCEA) اورجیمز اینڈجیمولوجیکل انسٹیٹیوٹ آف پاکستان (GGIP) کے چیئرمین کے علاوہ مختلف اہم عہدوں پر بھی خدمات انجام دے چکے ہیں اور اپنے صوبہ خیبرپختونخوا کی طرف سے مختلف ممالک میں بھی پاکستان  کی نمائندگی کر چکے ہیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ ایف پی سی سی آئی کے صدرمیاں نصیر حیات مگوں، پاک افغان جائنٹ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے بانی چیئرمین زبیر موتی والااور کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے سابق صدر جنید اسماعیل مکڈاکے مشکور ہیں جنہوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا، انہوں نے یقین ظاہر کیا کہ وہ بزنس کمیونٹی کی اُمیدوں پر پورا اترنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -