کنونس الاؤنس کی کٹوتی  غیر قانونی قرار،اپیلیں منظور

    کنونس الاؤنس کی کٹوتی  غیر قانونی قرار،اپیلیں منظور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشار(نیوز رپورٹر)سروس ٹریبونل خیبرپختونخوا نے مختلف کیڈرز کے اساتذہ سے تعطیلات کے دوران کنوینس الاؤنس کی کٹوتی غیرقانونی قراردیتے ہوئے اس حوالے سے دائر اپیلیں منظور کرلی جبکہ انہیں بقایاجات بھی دینے کے احکامات جاری کردیئے۔ درخواست گزارسمیع اللہ خان سمیت 234اساتذہ نے ملک محمد اجمل خان ایڈوکیٹ کی وساطت سے دائر اپیلوں پر سماعت کی۔ دوران سماعت انکے وکیل نے ٹریبونل کو بتایا کہ صوبائی حکومت نے پرائمری سکول ٹیچرز، ڈی ایم،قاری، سی ٹی سمیت تمام کیڈرز کے اساتذہ کیلئے کنوینس الاؤنس منظور کیا اور بعد میں گریڈ 15تک اساتذہ کیلئے یہ الاؤنس بڑھا کرماہانہ 2856روپے مقرر کیا گیاجبکہ گریڈ 16اوراس سے اوپر گریڈ کے اساتذہ کیلئے 5ہزارروپے ماہانہ الاؤنس برقراررکھا۔ملک اجمل ایڈوکیٹ نے بتایا کہ بعد میں ان اساتذہ سے گرمی وسردی کی تعطیلات کیلئے کٹوتی شروع کردی گئی،یہ ایک غیرقانونی اقدام ہے کیونکہ اساتذہ اپنی مرضی سے یہ تعطیلات نہیں کرتے بلکہ یہ ویکیشن ہیں جبکہ تعطیلات کے دوران ان سے پولیو ویکسی نیشن وغیرہ کی بھی ڈیوٹی لیجاتی ہے۔ سروس ٹریبونل نے دلائل مکمل ہونے پراساتذہ سے کنوینس الاؤنس میں کٹوتی روک دی جبکہ انہیں بقایاجات بھی دینے کے احکامات جاری کئے۔