بنوں،ٹاسک فورس کی کارروائی 3.47 ملین کی ریکوری  87 کنڈے ہٹا دیئے 

    بنوں،ٹاسک فورس کی کارروائی 3.47 ملین کی ریکوری  87 کنڈے ہٹا دیئے 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر)  ٹاسک فورسز بنوں سرکل کی مختلف علاقوں میں کاروائی کے دوران بقایاجات کی مد میں گھریلو،کمرشل،انڈسٹریل صارفین سے 3.47 ملین روپے کی ریکوری کی گئی،87 کنڈے ہٹائے گئے،7  افراد کے نام ایف آئی آرز کے اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں،17 خراب میٹروں کوتبدیل کردیا گیا،129میٹروں کو بقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلیا گیا ہے،بجلی چوری اوربقایاجات کی ریکوری کے لئے پسکوٹاسک فورسز کی کاروائیاں صوبہ بھرکے مختلف علاقوں میں جاری ہیں، مہم کے دوران بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے تمام ڈویژنز کے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا،تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹ کنڈوں، بجلی چوری اور نادہندہ گان کے خلاف بنوں سرکل کی ٹاسک فورسز نے بقایاجات کی مد میں گھریلوصارفین سے 3.41 ملین روپے،کمرشل صارفین سے 0.355 ملین روپے،انڈسٹریل صارفین سے 0.02 ملین روپے،منقطع شدہ صارفین سے  0.06 ملین روپے،بجلی چوری پرجرمانہ کی مد میں 0.12 ملین روپے اورمجموعی طورپر 3.47 ملین روپے کی ریکوری کی،کاروائی کے دوران 87 کنڈے ہٹائے گئے،129 میٹربقایاجات کی عدم ادائیگی پر اتارلئے گئے،28 ٹیمپرڈ میٹروں کو تبدیل کردیا گیا ہے،32 میٹروں کو پولز پرشفٹ کردیا گیا ہے،  6.86 ملین روپے کے بقایاجات کی عدم ادائیگی پر 6 ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمروں کو منقطع کردیا گیا،6 میٹروں کے ری کنکشن آرڈر جاری کئے گئے،100 اور50 کے وی کے ٹرانسفارمروں کی مرمت اورچیکنگ کی گئی،7 افراد کے خلاف ایف آئی آرز اندراج کے لئے بھیج دئیے گئے ہیں، کنڈوں اوربجلی کا غیرقانونی استعمال کرنے والوں پر واضح کیا جاتا ہے کہ بجلی چوری قطعا برداشت نہیں کی جائے گی اوربجلی چوری کرنے والوں کے خلاف فوری کاروائی کرتے ہوئے ان کی بجلی منقطع کردی جائے گی،کنڈوں کا استعمال کرنے والوں کے خلاف ایف آئی آرز درج کرکے گرفتارکیا جائے گا،