عدنا ن زیب ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،پشاور بار

عدنا ن زیب ایڈوکیٹ کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے،پشاور بار

  

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور بار ایسو سی ایشن نے تہکال کے علاقہ پلوسی میں عدنان زیب ایڈوکیٹ کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کرتے ہوئے  حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ قاتلوں کو جلداز جلد گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جائے پشاور بار ایسو سی ایشن کی جانب سے جاری مذمتی بیان میں پشاور بار کے صدر سربلند خان ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ ایڈوکیٹ عدنان زیب کے قتل کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ حکومت پر امن شہریوں کو تحفظ میں فراہم کرنے میں نا کام ہو چکی ہے تاہم ریاست کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے شہریوں کو جانی و مالی تحفظ فراہم کرے پشاور بار ایسو سی اشن کی کابینہ نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ عدنان زیب کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -