امسال بھی جیمز اینڈ منرلز شو کا انعقاد ہوگا،مشتا ق احمد

  امسال بھی جیمز اینڈ منرلز شو کا انعقاد ہوگا،مشتا ق احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)آل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز کے چیئر مین مشتاق احمد نے کہا ہے کہ گزشتہ سالوں کی طرح اس سال بھی 21ویں پاکستان جیمز اینڈ منرلز شو کا شاندار انعقاد کیا گیا ہے جو6تا 8مارچ 2021اسلام آبا د ہوٹل اسلام آبا د میں منعقد ہو گا جبکہ حالیہ عالمگیری وبا ء کورونا وائرس کی سے بچاؤ کے لیئے ایس او پیز کو یقینی بنایا جا ئے گا ان خیا لا ت کا اظہارآل پاکستان کمرشل ایکسپورٹرز کے چیئر مین افتخا ر احمد اور ایسو سی ایشن کے پٹرن ان چیف حا جی معمور خا ن نے پنے ایک اخباری بیا ن میں کیا انہوں نے کہا کہ جیمز اینڈ منرلز شو میں اندرون و بیرون ممالک سے جیم سٹون کے کاروبار سے وابسطہ کاروبا ری حضرات کی کثیر تعداد شرکت کرینگے جبکہ پچھلے چند برسوں میں ہونے والی دہشت گردی کی لہر اور حا لیہ کورونا وبا ء سے بیرون ممالک کے سرمایہ کاروں نے پاکستان آنا چھوڑ دیا تھا جس سے قیمتی پتھروں اور نوادرات کا کاروبار ختم ہو نے کے قریب تھا انہوں نے کہا کہ اس شو کا مقصد عام عوام کو بھی قیمتی نوادرات اور پتھروں کے بارے میں بھی معلومات فراہم ہونگی تا ہم منرل شو کے انعقاد سے بیرون ملک سے سرمایہ کار ایک بار پھر پاکستان کا رُخ کرینگے اُمید ہے اس سال بھی بیرون ملک سے سرمایہ دار وں کی بڑی تعداد شرکت کریگی