ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونیوالے پاکستانی لیویز کے حوالے

ایران میں غیرقانونی طور پر داخل ہونیوالے پاکستانی لیویز کے حوالے

  

تفتان (آئی این پی)ایرانی سکیورٹی فورسز نے غیر قانونی طور پر بغیر دستاویزات کے ایران میں دا خل ہونے والے 125پاکستانی شہریوں کو تفتان بارڈر پر لیویز حکام کے حوالے کردیا جنہیں ایران کے مختلف شہروں سے گرفتارکیا گیا  مزید تفتیش کیلئے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا تفصیلات کے مطابق ایرانی حکام نے مختلف شہروں سے 125 پاکستانی تارکین وطن کو گرفتار کرکے پاک ایران تفتان سرحد پر لیویز حکام کے حوالے کردیا  گرفتار افراد میں سے 113 کا تعلق پنجاب، 5 کا خیبر پختونخواہ، 5 کا آزاد کشمیر اور 2 افراد کا تعلق بلوچستان سے ہیں جبکہ 5 افراد کو پاکستانی شناختی دستاویزات نہ ہونے کے باعث ایران واپس کردیا گیا لیویز ذرائع کے مطابق گرفتار افراد ایران کے راستے یورپ جانا چاہتے تھے جنہیں ایران میں گرفتار کیا گیا ہے زیر حراست افراد کو محکمہ صحت کے اہلکاروں نے تفتان سرحد پر اسکریننگ کی بعد ازاں انہیں مزید تحقیقات کے لیے ایف آئی اے کے حوالے کردیا گیا۔

پاکستانی شہری 

مزید :

پشاورصفحہ آخر -