ایمپلائز یونین پنجاب ٹیکنیکل بورڈ آف ایجوکیشن کے انتخابات

    ایمپلائز یونین پنجاب ٹیکنیکل بورڈ آف ایجوکیشن کے انتخابات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(ڈویلپمنٹ سیل) ایمپلائز یونین پنجاب ٹیکنیکل بورڈ آف ایجوکیشن کا انتخابی معرکہ چوہدری طاہر اقبال کے اتفاق گروپ کا کلین سویپ پورا پینل دو سال کے لئے بھاری اکثریت سے کامیاب چوہدری طاہر اقبال183ووٹ لے کر صدر عطاء الرحمٰن سینئر نائب صدر امجد حسین مفتی جنرل سیکرٹری فیصل سرور فنانس سیکرٹری عدیل احمد صدیقی ریحان احمد سیکریٹری نشر و اشاعت خواجہ عاصم نائب صدر منتخب ہو گئے۔آزاد امیدوار نوید رضا جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہو گئے،260ووٹ کاسٹ ہوئے، انصاف گروپ کے صدارتی امیدوار عبدالرحمٰن بریار72ووٹ لے سکے، چوہدری طاہر اقبال نے کامیابی کے بعد روزنامہ پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے کہا میں سب کا شکر گزار ہوں میں اپنے منشور پر عمل کروں گا کنٹریکٹ ملازمین کو کنفرم کرانا سروس کی بحالی 16واں گریڈ دلانا میرا اولین ترجیح ہو گی انہوں نے کہا سارے پینل کو کامیاب کرا کے بڑی عزت دی ہے میں اور میرا پینل مایوس نہیں کرے گا۔