ہنگو،پولیس کی کارروائی  8 جرائم پیشہ گرفتار

ہنگو،پولیس کی کارروائی  8 جرائم پیشہ گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ہنگو(بیورورپورٹ)ہنگوپولیس نیکامیاب کاروائیوں میں دومنشیات فروش ملزمان سمیت8جرائم پیشہ افرادکوگرفتارکرلیاہے۔ٹل پولیس نے بدوران سرچ اپریشن6ملزمان کوحراست میں لیکران کے قبضے سے1کلاشنکوف'3بندوق'1رائفل'1پستول '82کارتوس اور45گرام چرس برامدکرلی ہے جبکہ تھانہ صدرچوکی کاہی پولیس نے چھاپہ زن کاروائی کے د وران2 منشیات فروش ملزمان کومنشیات سمیت حراست میں لیکران کے قبضے سے2890گرام چرس اورایک پستول  برامدکرلی۔تفصیلات کے مطابق ہنگوپولیس نے جرائم پیشہ عناصرکیخلاف مختلف کاروائیوں میں 2منشیات فروش ملزمان سمیت8جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لے لیاہے۔ٹل پولیس نے ایس ایچ اوٹل آصف حیات خان کی قیادت میں مختلف علاقوں میں سرچ اپریشن کیدوران6جرائم پیشہ افرادکوحراست میں لیکران کے قبضے سے1کلاشنکوف'3بندوق'1رائفل'1پستول 82 کارتوس اور45گرام چرس  برامدکرکے قبضہ میں لے لی ہے۔جبکہ تھانہ صدرچوکی کاہی کیانچارج ایس ائی رحمت اللہ خان نے پولیس نفری کے ہمراہ کاٹ گھراورتوغ سرائے میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پرچھاپے لگاکرمنشیات فروش عبدالمتین ولدنادرخان سکنہ کاٹ گھرکوگرفتارکرکیان کے قبضے سے1180گرام چرس جبکہ لقمان عرف لاٹ ولدنوربادخان سکنہ توغ سرائیکوحراست میں لیکران کے قبضے سے1710گرام چرس اور1پستول برامدکرلی ہے۔اس حوالے سے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرحافظ محمدنزیرخان نیبتایا کہ ڈی پی اوہنگو(پی ایس پی)اکرام اللہ خان کی نگرانی میں ہنگوضلع بھرمیں جرائم پیشہ عناصر'منشیات فروشوں اورمجرم اشتہاریوں کیخلاف پولیس کریک ڈاون جاری رہیگا۔