مہمند،مقتول محرر عبدالحمید آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک

  مہمند،مقتول محرر عبدالحمید آشکبار آنکھوں کے سامنے سپرد خاک

  

 مہمند(نمائندہ پاکستان) ضلعی انتظامیہ کا مقتول محرر عبدالحمید آبائی گاوٗں کوتاترپ امبار میں اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ جوانسال محرر کے قتل پر علاقے میں سوگ کا سماں۔ ورثاء نے علاقے کے دو افراد پر دعویداری کرکے ایف آئی آر درج کرائی۔ تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے محرر عبدالحمید جو گزشتہ روز پنڈیالی دانشکول میں قتل کیاگیا تھا۔ آج بروزِ بدھ 11 بجے اپنے آبائی گاؤں تحصیل امبار کوتاترپ میں نماز جنازہ ادا کرنے کے بعد اشکبار آنکھوں کے ساتھ سپرد خاک کر دیا گیا۔ جوان سال محرر کے قتل پر علاقے کی فضائی سوگوار رہا۔ نماز جنازہ میں مقتول محرر عبدالحمید کے والد ملک عزت خان نے قبائلی روایات کے مطابق بھی جنازہ کے موقع پر ہزاروں لوگوں کے سامنے لاوڈ سپیکرپر اپنے بیٹے کے قتل کا علی اعلان دعوہ کر لی۔ جبکہ لوئر تھانہ میں واقعہ کے چند گھنٹے بعد مقتول کے ورثاء کی مدعیت پر پولیس نے ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر لی ہے۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -