صوابی پولیس کی کارروائی  بھاری مقدار میں منشیات برآمد

    صوابی پولیس کی کارروائی  بھاری مقدار میں منشیات برآمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


صوابی(بیورورپورٹ) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات بر آمد کر کے ملزمان کو گرفتار کر لیاڈی پی او آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ایچ او تھانہ کالو خان لیاقت شاہ نے پولیس پارٹی کے ہمراہ مختلف کارروائیوں کے دوران لاکھوں روپے مالیت کی 1467گرام آئیس اور اور 3087گرام چرس بر آمد کر کے پانچ افراد کو گرفتار کر لیا جنہوں نے دوران تفتیش منشیات فروشی کے مکروہ دھندے میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا۔دریں اثناء ایس ایچ او تھانہ زیدہ اکبر علی خان نے سب انسپکٹر شفیق احمد، اے ایس آئی عادل خان اور پولیس نفری کے ہمراہ مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوران 5700گرام چرس اور 116گرام آئیس بر آمد کر کے چھ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا۔جب کہ ایس ایچ او تھانہ صوابی عجب درانی نے علاج کے لئے ہسپتال لانے والے شادی شدہ خاتون کو ورغلا کر اغواء کر نے والے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مغویہ کو بازیاب کر لیا۔