پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ 

  پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ 

  

لاہور(این این آئی)قومی ائیر لائن نے لاہور سے اسلام آباد فضائی آپریشن بحال کرنے کا فیصلہ کر لیا، اس سلسلے میں پہلی پرواز 8 مارچ صبح ساڑھے 8 بجے لاہور سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگی۔قومی ایئر لائن کی پرواز 650 لاہور سے مسافروں کو لے کر اسلام آباد جائے گی، پی آئی اے اسلام آباد کے لیے ہفتے میں 3 پروازیں آپریٹ کرے گا۔پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد یکطرفہ کرایہ 6 ہزار 848 روپے مقرر کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ پی آئی اے کا لاہور سے اسلام آباد کے لیے فضائی آپریشن گزشتہ 2 سال سے بند تھا۔

فضائی آپریشن بحال

مزید :

پشاورصفحہ آخر -