حضور ؐ کی تعلیمات پر عمل سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے، عالمی مجلس تحفظ ختم نبوتؐ

  حضور ؐ کی تعلیمات پر عمل سے دنیا اور آخرت میں کامیابی ہے، عالمی مجلس تحفظ ...

  

 پشاور(سٹی رپورٹر)جامعہ فیض القرآن والسنتہ پشاور کے زیراہتمام سالانہ فروغ علم وعمل کانفرنس جلسہ دستار بندی سے خطاب کرتے ہوئے عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے صوبائی امیر مفتی محمد شہاب الدین پوپلزئی, شیخ الحدیث مولانا لطف اللہ حقانی, مولانا سلمان الحق حقانی, مولانا حسین احمد مدنی, مولانا قاری محمد عمران عثمانی, محمد بلال صدیقی, جامعہ کے مہتمم صاحبزادہ مولانا حافظ محمدابوبکر صدیق المدنی, مولانا محمد حنیف فاروقی, مولانا محمد اقبال شاہ حیدری, مولانا سیف الاسلام اور حافظ محبوب شاہ حیدری ودیگر علماء کرام نے کہا کہ مسلمان کا مذہب اور عقیدے کا بقاء علماء کرام کے ہاتھ میں ہے اور نوجوان نسل کے اخلاق اور تربیت و تعلیم اور کفر کی گمراہ کن سازشوں سے تحفظ کیلئے دینی مدرسے اسلام کے مضبوط قلعے ہیں. مسلمانوں پر مشکلات دراصل قرآن کریم کی تعلیمات سے دوری کی وجہ ہے اور حضور ص کی تعلیمات پر عمل کرنے پر ہی دنیا اور آخرت کی کامیابی ہے ختم کرنے والے طلباء کرام دستار بندی اور امتحان میں پوزیشن حاصل کرنے والوں پر کو انعامات بھی تقسیم کی گئی. مغربی دنیا اسلام اور امت مسلمہ کیخلاف روز اول سے سازشوں میں مصروف ہیں اور مدارس کیخلاف منفی پروپیگنڈہ کر کے مدارس کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے مگر اس مشکل دور میں مدارس ہی تھے جنہوں نے قوم کو امن کا کا پیغام دیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -