جعلی کرنسی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کی ضمانت پررہا ئی 

      جعلی کرنسی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کی ضمانت پررہا ئی 

  

پشاور(نیوزرپورٹر)سپریم کورٹ آف پاکستان کے جسٹس منظوراحمدملک ٗ جسٹس مظہرعالم میانخیل اورجسٹس امین الدین نے لاکھوں روپے مالیت کی جعلی کرنسی سمگل کرنے کے الزام میں گرفتارملزم کوضمانت پررہا کرنے کے احکامات جاری کردئیے ہیں ملزم کی جانب سے ارشدحسین یوسفزئی نے درخواست کی پیروی کی استغاثہ کے مطابق تھانہ متنی پولیس نے کچھ عرصہ قبل ایک کارروائی کے دوران ملزم سمیع اللہ ساکن لودھراں پنجاب کوگرفتار کرکے اس کے قبضے سے ایک لاکھ روپے مالیت کی جعلی کرنسی برآمد کرلی تھی عدالت عالیہ سے درخواست ضمانت خارج ہونے پرملزم نے پشاورہائی کورٹ میں درخواست دائرکی اورفاضل بنچ نے دلائل مکمل ہونے پرملزم کی درخواست منظورکرلی۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -