وزیراعلیٰ محمود خان سے مشیر ضیاء اللہ بنگش کی ملاقات

وزیراعلیٰ محمود خان سے مشیر ضیاء اللہ بنگش کی ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوھاٹ (سٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے آئی ٹی ضیاء اللہ بنگش کی وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے ملاقات۔ سیاسی معاملات، سینٹ انتخابات سمیت دیگر حکومتی اُمور پر تبادلہ خیال۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ کے مشیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیاء اللہ بنگش کی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمود سے ملاقات ہوئی جس میں خطے کے سیاسی معاملات، سینٹ انتخابات، حکومتی امور اور علاقائی مسائل سے متعلق تفصیلی گفتگو ہوئی۔اس موقع پروزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کرک مندر کے مسئلے کے حل اور جرگہ کے لیے ضیاء اللہ بنگش کو ذمہ داری سونپ دی۔ دریں اثناء ضیاء اللہ بنگش کی صوبائی وزیر صحت و خزانہ تیمور جھگڑا سے بھی ملاقات ہوئی جس کے دوران کوہاٹ میں ہسپتالوں اور صحت سہولیات سے متعلق مسائل پر تبادلہ خیال 

مزید :

صفحہ اول -