سندھ اسمبلی: سینیٹ الیکشن پر سخت ترین حفاظتی انتظامات 

  سندھ اسمبلی: سینیٹ الیکشن پر سخت ترین حفاظتی انتظامات 

  

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ اسمبلی میں سینیٹ کے الیکشن کے موقع پر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پولیس کماندوز نے اسمبلی بلڈنگ کو گھیرے میں لے لیا تھا اسمبلی جانیوالے راستوں کو پولیس نے ٹریفک کے لئے بند کردیا تھا جبکہ اطراف کی عمارتوں پر نشانے باز متعین کئے گئے۔ پولیس زرائع کے مطابق اسمبلی کے اطراف 600اہلکار متعین کئے گئے۔ پولیس کے ایلیٹ فورس کے کماندوز کے علاوہ لیڈی اہلکار بھی متعین کئے گئے۔ پولیس کی بکتر بندگاڑیاں قیدیوں کی پریژن وین اور پانی کی توپ والی گاڑی بھی موجود تھی اسمبلی آنیوالی گاڑیوں کی تلاشی بھی لی جارہی تھی سخت سیکورٹی مین سندھ الیکشن کمیشن کا عملہ سندھ اسمبلی پہنچا۔

مزید :

صفحہ آخر -