اچھا ہوگا اگر سب اپنی پارٹی اور آئین سے وفا دار رہیں، نصرت سحر

  اچھا ہوگا اگر سب اپنی پارٹی اور آئین سے وفا دار رہیں، نصرت سحر

  

کراچی(اسٹاف رپورٹر)گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس (جی ڈی اے) کی رہنما نصرت سحر عباسی کا سینیٹ الیکشن سے متعلق کہنا ہے کہ سب اپنے ضمیر اور پارٹی کے حوالے سے ووٹ دیں گے، اچھا ہوگا اگر سب اپنی پارٹی اور آئین سے وفا دار رہیں۔سندھ اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے نصرت سحر عباسی نے کہا کہ  رات کو جو ماحول پیدا ہوا ہے وہ صحیح نہیں، الیکشن کمیشن سے مطالبہ ہے کہ وہ نوٹس لے۔ نصرت سحر عباسی  نے کہا کہ سزا اور جزا کا فیصلہ ہونا چاہیے۔ امید کرتے ہیں کہ انتخابات صحیح سے ہوں، اس وقت تمام امیدوار ساتھ ہیں۔

مزید :

صفحہ آخر -