میک اے وش نے موذی مرض میں مبتلا بچی کی خواہش پوری کردی

    میک اے وش نے موذی مرض میں مبتلا بچی کی خواہش پوری کردی

  

کراچی (اکنامک رپورٹر) میک اے وش نے خون کے موذی مرض میں مبتلا 13 سالہ لڑکی اقراء اقبال کی ڈزنی کے فروزن تھیم میں اپنے سونے کے کمرے کی خواہش کو پورا کردیا۔ تفصیلات کے مطابق میک اے وش ٹیم کی ملاقات اقراء اقبال سے ایک ہسپتال میں ہوئی جہاں اس کا خون بہہ رہا تھا۔ اس موقع پر نوعمر لڑکی نے ڈزنی کے فروزن تھیم میں ایک کمرہ لینے کی خواہش کا اظہار کیا۔ اس کے علاوہ اس کی یہ خواہش بھی تھی کہ وہ اپنے پسندیدہ ڈزنی کردار شہزادی ”ایلنا“ کی طرح دکھنا چاہتی ہے، میک اے وش نے معصوم لڑکی کی اس خواہش کو پورا کیا اور معروف ٹی وی اینکر شفاعت علی نے خوابوں کے اس کمرے کی چابی اقراء اقبال کے حوالے کی۔ جب اقراء اقبال نے اپنے سونے کے کمرے کا دروازہ کھولا تو وہ حیران رہ گئی اور بہت زیادہ خوش ہوئی۔ اس موقع پر اقراء اقبال کے والدین اور بہن بھائی بھی موجود تھے، جنہوں نے بہت زیادہ خوشی کا اظہار کرتے ہوئے میک اے وش ٹیم کا شکریہ ادا کیا

مزید :

صفحہ آخر -