خصوصی بچوں کے لئے  حیدرآباد کامطالعاتی دورہ

  خصوصی بچوں کے لئے  حیدرآباد کامطالعاتی دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے محکمہ بحالی خصوصی افراد سندھ سید قاسم نوید قمر کی ہدایت پر، گورنمنٹ اسپیشل ایجوکیشن اور بحالی مرکز ٹھٹھہ کے خصوصی بچوں کے لئے حیدرآباد کی  سیر / مطالعاتی دورے کا اہتمام کیا گیا۔ خصوصی بچوں نے انسٹی ٹیوٹ آف سندھولوجی اینڈ لائبریری، یونیورسٹی آف سندھ کا دورہ کیا۔ جامشورو کے ڈی سی اے آر، ڈپٹی ڈائریکٹر پیارو خان نے ان بچوں کا استقبال کیا اور طلباء میں تحائف اور پھل تقسیم کیے۔ محمد عباس بلوچ، ڈویژنل کمشنر، حیدرآباد نے رانی باغ میں ان خصوصی بچوں اور عملے کے لئے ریفریشمنٹ اور تحائف کا انتظام بھی کیا۔ ڈویژنل کمشنر حیدرآباد کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر قاسم آباد گدا سومرو نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں خصوصی بچوں اور سینٹر کے عملے نے بولیورڈ مال حیدرآباد کا بھی دورہ کیا اور وہاں کے مقامی کھانے سے لطف اٹھایا۔ آخر میں انہوں نے کوٹری بیراج اور دریائے سندھ کا دورہ کیا۔ 

مزید :

صفحہ آخر -