بیوی بچوں پر تیزاب پھینکنے والے ملزم کی درخواست مسترد
پشاور(نیوزرپورٹر) چائلڈ پروٹیکشن کو رٹ پشاور نے بیوی اور بچوں پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں گرفتار ملزم کی ضمانت درخواست خارج کرتے ہوئے ملزم کو جیل میں رکھنے کے احکامات جاری کردیئے۔ استعاثہ کے مطابق ملزم امتیاز الدین ساکن چترال حال فیز 7حیات آباد پر الزام ہے کہ انہوں نے گھریلو ں ناچاقی پر اپنی بیوی مسماۃ م اور کم سن بیٹی کے چہروں پر تیزاب پھینکا جس سے دونوں کے چہرے جھلس گئے جس کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کردیا گیا اور ملزم کو گرفتار کردیا گیا ملزم نے بعد از گرفتاری عدالت میں ضمانت درخواست دی جو عدالت نے دلائل مکمل ہونے کے بعد خارج کردی۔