صوابی،قتل اور ٹریفک حادثات  میں 2 افراد جاں بحق،6 زخمی

صوابی،قتل اور ٹریفک حادثات  میں 2 افراد جاں بحق،6 زخمی

  

صوابی (بیورورپورٹ)ٹریفک حادثات اور اقدام قتل کی وارداتوں میں دو افراد جاں بحق جب کہ تین خواجہ سرا سمیت چھ افراد زخمی ہو گئے۔ پولیس تھانہ چھوٹا لاہور کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے عبدالشکور سکنہ تخت بھائی جاں بحق جب کہ ان کے دو ساتھی معروف خان اور حق نواز ساکنان تخت بھائی زخمی ہو گئے۔ ٹریفک کے ایک اور حادثے میں عزیز اللہ سکنہ افغان مہاجر بارہ گئی کیمپ صوابی جاں بحق ہو گئے۔ دریں اثناء گذشتہ شب محفل موسیقی کے بعد موٹر کار میں واپس جاتے ہوئے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے کار میں سوار تین خواجہ سرا جبار عرف پریا ولد کمال، صفیان علی عرف سپنا ولد رمضان، عمیر عرف گڑیا ولد رمضان ساکنان گجرانوالہ پنجاب زخمی ہو گئے انہیں فوری طو ر پر مقامی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ اسماعیلہ انٹر چینج کے مقام پر دو موٹر سائیکل آپس میں ٹکرانے سے 35سالہ آصف سکنہ چار گلی اور بیس سالہ نوجوان خالد سکنہ باغیچہ ڈھیری زخمی ہو گئے جب کہ مال لارہ کرنل شیر کے مقام پر پتنگ بازی کے دوران چھت سے گر کر عابد نامی شخص کا سات سالہ بچہ زخمی ہو گیا۔ ریسکیو1122کی میڈیکل ٹیم نے زخمیوں کو مقامی ہسپتال کو منتقل کر دیا۔

مزید :

صفحہ آخر -